مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے اردگرد کھدائی شروع کر دی، کھدائی سے مسجد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، مفتی اعظم فلسطین۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے اردگرد کھدائی شروع کر دی ہے جس کے باعث مسجد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکومت ہیکل سلیمانی کی باقیات کی تلاش کیلئے پہلے ہی علاقے
میں سرنگوں کی کھدائی میں ملوث رہی ہے جس کے باعث زیر زمین بے پناہ سرنگیں موجود ہیں اور اس کے دوران مسجد اقصیٰ کے گرد نئی کھدائی نے کئی خدشات کو جنم دیدیا ہے۔مفتی اعظم فلسطین نے مسجد اقصیٰ کے قریب نئی کھدائی کو مسجد کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نئی کھدائی سے مسجدکو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو صیہونی ریاست قرار دینے کیلئے متنازع بل کو حتمی شکل دے دی، مذکورہ بل کو قانونی درجہ ملنے کے ساتھ ہی عرب ممالک کے مسلمانوں کو بے دخل کردیا جائے گا، بل کے نکات تفریق کو ہوا دیں گے اور عربی زبان کی تنزلی کا باعث ہو گا، بل اسرائیل کی جمہوری قدروں کے منافی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی پارلیمانی کمیٹی نے اسرائیل کو یہودیوں کے لیے باقاعدہ صیہونی ریاست کا قانونی درجہ دینے کے لیے متنازع بل کو حتمی شکل دے دی۔ حکومت کا کہنا ہےمذکورہ بل کو قانونی درجہ ملنے کے ساتھ ہی عرب ممالک کے مسلمانوں کو بے دخل کردیا جائے گا، بل کے نکات تفریق کو ہوا دیں گے اور عربی زبان کی تنزلی کا باعث ہو گا، بل اسرائیل کی جمہوری قدروں کے منافی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی پارلیمانی کمیٹی نے اسرائیل کو یہودیوں کے لیے باقاعدہ صیہونی ریاست کا قانونی درجہ دینے کے لیے متنازع بل کو حتمی شکل دے دی۔