جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

70 لاکھ پاؤنڈ کے عوض مصری شہریت کا حصول ممکن : نیا قانون منظور

datetime 16  جولائی  2018 |

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)مصری پارلیمنٹ نے ایک نئے آئینی بل کی ابتدائی منظوری دی ہے جس میں غیرملکیوں کی مصر میں آمد، قیام اور مصر کی شہریت کے حصول کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق مقرر کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کے بعد کوئی غیرملکی مصرکے کسی بنک میں 70 لاکھ مصری پاؤنڈز کے بنک ڈیپازٹ کے بدلے میں مصر کی شہریت حاصل کرسکتا ہے۔

نئے قانون میں واضح کیا گیا کہ مصر کی شہریت کیحصول کے لیے درخواست دہندہ پہلے سے مصر میں مقیم ہو اور وہ کم سے کم سات ملین پاؤنڈز یا اس کے مساوی رقم پانچ سال کے لیے بنک میں جمع کرائے۔پارلیمنٹ میں ابتدائی منظوری کی بعد اسپیکر نے حتمی منظوری کے لیے قانون پر رائے شماری آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی ہے۔ گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں بل کی حمایت میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔پارلیمنٹ کی دفاع و قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل کمال عامر نے اس بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کو شہریت دلانے کا بل ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں ہے۔ اس بل میں قومی سلامتی کو متاثر کرنے والا کوئی سقم موجود نہیں۔ اس قانون کی منظوری کے بعد عرب ممالک اور عالمی سطح پر مصرمیں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔دوسری جانب رکن پارلیمنٹ ھیثم الحریری نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اسپیکر سے تحریری طورپر کہا ہے کہ وہ شہریت کے حصول سے متعلق نئے بل کو مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصر کے سات ملین پاؤنڈ ساڑھے تین لاکھ ڈالر کے برابر ہیں اور یہ کوئی بڑی رقم نہیں۔ کوئی بھی شخص اتنی رقم مصری بنکوں میں پانچ سال کے لیے جمع کرا کر مصر کی شہریت کی درخواست دے سکتا ہے۔ اگرچہ ملک میں سرمایہ کاری کے پہلو سے یہ مثبت اقدام ہوسکتا ہے مگر اس کے نتیجے میں ملک میں آبادی کا توازن بگڑنے کا بھی اندیشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر میں سرمایہ کاری کے حصول اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے شہریت سے ہٹ کر اور اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…