منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نابینا بیٹی کو پڑھانے والی والدہ کو ترکی نے ایسی خوشخبری سنادی کہ ہال تالیوںسے گونج اٹھا

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترکی میں ایک ماں کو نابینا بیٹی کی پڑھائی میں مدد فراہم کرنے پر قانون کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی۔ترک میڈیا کے مطابق بصارت سے محروم بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ماں نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے بیٹی کا نصاب پڑھ کر خود قانون دان بن گئی۔ خاتون نے بیٹی کو گریجویشن کی تعلیم کے دوران 4 سال تک مسلسل نصابی کتب کا مطالعہ کرایا

اور اسے امتحانات میں کامیابی سے ہمکنار کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔حواکول نامی خاتون روازنہ اپنی بیٹی کے ہمراہ یونیورسٹی جاتی اور قدم قدم پر اس کی رہنمائی کرتی، خاتون گریجویشن کے دورانیے میں ہرپل اپنی بیٹی کی حوصلہ افزائی کرتی رہی اور کبھی نوجوان بیٹی کو بینائی کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔سکارایا یونیورسٹی میں گریجویشن کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں تاہم جب نابینا طالبہ کا نام ڈگری کے لیے پکارا گیا تو ہال ماں بیٹی کی اس مثال پر تالیوں سے گونج اٹھا۔ شرکاء نے نشستوں سے کھڑے ہو کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں بیٹی کے ساتھ ساتھ والدہ کو بھی قانون کی ڈگری تفویض کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…