نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتیہ جنتا حکمران جماعت کے ایک اہم رہنما کلدیپ سنگھ سینگر نے 16 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔اس لڑکی کو انصاف تو نہ ملا بلکہ اس کے باپ کو تشدد کا نشانہ کر کر قتل کر دیا گیا ۔ انٹرنیشنل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما کلدیپ نے ایک سولہ سالہ لڑکی کو اپنی حواس کا نشانہ بنایا اور اپنی زبان بند رکھنے کا کہا
ایسا نہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں گئیں لیکن لڑکی کا باپ اپنی بیٹی کو انصاف دلوانے کیلئے پولیس اسٹیشن جا پہنچا ۔ مقامی پولیس نے لڑکی کے باپ کو ڈرایا دھمکانا شروع کر دیا ۔ وہ پھر بھی باز نہ آیا ۔کلدیپ کے دبائو ڈالنے کی وجہ سے لڑکی کے باپ کو پولیس نے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا ۔ قید کے دوران کلدیپ کا بھائی اتل سنگھ خود اس ادھیڑ عمر شخص پر تشد د کرتا رہا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہا ر گیا ۔اس کے بعد متاثر ہ لڑکی نے حکمران جماعت کے رہنما کلدیپ کے گھر کے سامنے جا کر خود کو آگ لگالی ۔ جسے کے بعد کلدیپ سنگھ کیخلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ۔