پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ،اہم امورپر گفتگو،بڑی پیشکش کردی

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، شہدا کے لواحقین اورتمام پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ شہدا کے لواحقین اورتمام پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی عرب اس مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ سعودی حکومت اورعوام اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کیساتھ ہیں۔پاکستان اورپاکستانی عوام کی حفاظت کیلیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں واقع کلی بمبور میں حلقہ پی بی 35کے امیدواراور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء4 نوابزدہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھما کے میں بی اے پی کے رہنماء4 نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت129افراد شہید جبکہ163 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں لیویز کے چار اہلکار بھی شامل ہیں، دوسری جانب نگراں صوبائی وزیرصحت فیض محمد کاکڑ نے مستونگ دھماکے میں 129افراد کے شہید جبکہ 150سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ ، بی ایم سی کوئٹہ ،نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ، ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ اور سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کے عمل کے بعد لاشوں کو ورثاء4 کے حوالے کرنے کا عمل رات گئے تک جاری رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…