منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ایران، آبی قلت کی شدت، 125احتجاجی مظاہرین گرفتار

datetime 7  جولائی  2018 |

عبادان(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، آبی قلت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سے 125افراد کو گرفتار کر لیا گیا، حکومت مخالف احتجاج منظم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایران کے عرب اکثریتی صوبہ الاھواز کے دو شہروں المحمرہ اور عبادان میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف ایرانی پولیس نے کریک ڈان کے دوران

کم سے کم 125 افراد کو حراست میں لے لیا۔الاھواز صوبے میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی پولیس نے حالیہ ایام میں المحمرہ اور عبادان میں ہونے والے مظاہروں کیدوران ایک سو پچیس اھوازی باشندں کو حراست میں لے لیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام افراد کو ایران کی انسداد دہشت گردی پولیس، داخلی سلامتی کے اداروں اور انٹیلی جنس حکام نے حکومت مخالف احتجاج منظم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جب کہ شہری پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔خیال رہے کہ ایران کے بعض صوبوں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف عوام کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں ایران کے آبی قلت اور خشک سالی کے شکار شہروں الاھواز، خور موسی، معشور اور عبادان میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق صوبہ الاھواز میں پانی کا بحران ماہ صیام سے جاری ہے۔ شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جب کہ دوسری طرف موسم گرما اپنے عروج پر ہے۔ حکومت شہریوں کی پانی کی ضرورت پوری کرنے کے بجائے الٹا احتجاج کرنے والوں کو ہراساں کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…