منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

مواقعوں میں کمی سے امریکہ میں بے روزگاری کی شرح چار فی صد ہو گئی

datetime 7  جولائی  2018 |

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی آجروں نے جون کے مہینے میں روزگار کے دو لاکھ 13 ہزار نئے مواقع پیدا کیے، جو چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باوجود معیشت پر اعتماد کے اظہار کی نشاندہی ہے۔تاہم جون میں روزگار کے اتنے مواقع پیدا نہ ہوسکے کہ بے روزگاری کی سطح 3 اعشاریہ 8 پر قائم رہتی۔ مواقعوں میں کمی کے باعث بے روزگاری کی سطح معمولی اضافے کے بعد بڑھ کر 4 فی صد تک پہنچ گئی۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ بے روزگاری کی سطح میں اضافے کی وجہ یہ کہ پہلے سے زیادہ لوگ نئے مواقعوں کی تلاش میں نکل آئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارہ مہینے پہلے کے مقابلے میں فی گھنٹہ معاوضے میں 2 اعشاریہ 7 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ لگ بھگ افراط زر کے مساوی ہے۔ اس لحاظ سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں تنخواہوں میں حقیقی اضافہ نہیں ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جون کے مہینے میں روزگار تلاش کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے وجہ سے معاوضوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق روزگار کی منڈی میں آنے والوں کی زیادہ تعداد سکول گریجوایٹس کی تھی جنہیں عموماً کم تنخواہ ملتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں روزگار تلاش کرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار ریکارڈ کی گئی۔مصنوعات تیار کرنے والے شعبے میں جون کے دوران روزگار کے 36 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئیجب کہ تعلم اور صحت کے شعبوں نے مزید 54 ہزار نئے مواقع فراہم کیے۔ اسی طرح آٹوانڈسٹری میں 12 ہزار نئے کارکنوں کو ملازمیتں حاصل ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…