اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران کا نمبر بھی آگیا،امریکہ نے ایرانی آبنائے ہرمز پر قبضے کا اعلان کردیا،صورتحال انتہائی کشیدہ، ایران کا شدیدردعمل

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی تیل کی سپلائی روکی تو ایران کی آبنائے ہرمز بند کر دی جائے گی،خطے میں امریکا اور اتحادی عالمی قوانین کے تحت نقل وحمل اور آزادانہ تجارت کی آزادی کی ضمانت کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی صدر حسن روحانی کے اس دھمکی آمیز بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی برآمدات میں عدم توازن پیدا کرکے ایران کو محروم کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران خطے کے ممالک کے تیل کی برآمدات بھی بند کرا دے گا۔ ایرانی صدر کے اس بیان کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگرایران نے خطے کے ممالک کے تیل کی برآمدات روکنے کی کوشش کی تو ایران کی آبنائے ہرمز بند کردی جائے گی۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان پیل اربن نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور خطے میں اس کے اتحادی عالمی قوانین کے تحت نقل وحمل اور آزادانہ تجارت کی آزادی کی ضمانت کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے کہ منگل کو ایرانی صدر حسن روحانی نے سوئٹرزلینڈ کے دورے کے دوران دھمکی دی تھی کہ اگر دنیا نے ایران کا تیل نہ خرید نے امریکی مطالبے پرعمل درآمد کیا تو تہران جوابی اقادامات کرے گا اورپڑوسی ملکوں کے تیل بردار جہاز بھی روک دیئے جائیں گے۔ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم تنظیم فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے بھی حسن روحانی کے دھمکی آمیز بیان کوآگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات روکی گئیں تو پاسداران انقلاب خطے کے دوسرے ممالک کی تیل کی برآمدات روکنے کے لیے موثر اقدامات کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…