نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم اور مرکزی رہنما ایرون شورے نے بالاآخر تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان پر سرجیکل حملے صرف مودی کے دعوے تک محدوداور ڈرامہ تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی تھنک ٹینک کے اہم رکن ایرون شورے نے اس بات کا انکشاف ایک تقریب میںکیا جہاں خطاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے سرجیکل نہیں بلکہ فرضیکل حملے تھے یہ دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلئے لگائے گئے تھے۔واضح رہے کہ ستمبر2016میں کو بھارت نے دعویٰ
کیا تھا کہ بھارت نے لائن ا?ف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میںسرجیکل اسٹرائیکس کی ہے تاہم نہ صرف پاکستانی فوج نے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا بلکہ دنیا بھر نے بھارت کے اس دعوے کورد کر دیاتھا۔عالمی میڈیانے بھی بھارتی دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا کیونکہ پاکستان ناقابل یقین حد تک متاثر کن فضائی دفاعی نظام کا حامل ہے اور اس طرح کی سرجیکل سٹرائیک کے لئے بھارت ابھی اس حوالے سے ٹیسٹنگ اور تجربات کے مراحل سے گزر رہا ہے۔