استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) رجب طیب اردگان مزید پانچ سال کے لیے ترکی کے صدر منتخب ہو چکے ہیں، ترک میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب کی دوڑ میں عوامی اتحاد کے رجب طیب اردگان، جمہوریت عوام پارٹی کے محرم انجے، کرد سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صلاح الدین دمیر تش، فضیلت پارٹی کے تیمل کرمولا اولو اور وطن پارٹی کے دواُو پیرنچک کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سابق صدر طیب اردگان نے ایک بار پھر اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔ انہوں نے اپنے حریفوں کے مدمقابل 53.1 فیصد
ووٹ لے کر سبقت حاصل کی۔طیب اردگان کی فتح پر ان کے حامیوں نے جشن منایا اور یہ جشن انتہائی انوکھے انداز میں منایا گیا، ترکی کے عوام نے ڈالرز کو آگ لگا کر پاؤں تلے روندا ، ترکی کے صدر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترک عوام ڈالر اور یورو کو لیرا کرنسی میں تبدیلی کروائیں تا کہ ترکی کرنسی مضبوط ہو سکے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جیت کے بعد ترک عوام نے ان کی حمایت میں ڈالرز کو جلایا، یاد رہے کہ ترکی کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں 20فیصد گر گئی تھی۔