واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ جیل میں مبینہ نامناسب سلوک سے متعلق پاکستان کی شکایت کے بارے امریکی حکومت نے کہاہے کہ پاکستان نے الزامات کے سلسلے میں رابطہ کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے
امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امریکی آئین اور قوانین میں افراد کو حاصل تحفظ کے تحت امریکہ قیدیوں کے ساتھ ہمدردانہ برتاؤ کرتا ہے اور اس سلسلے میں ہم انسانی حقوق سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔