ریاض(نیوز ڈیسک) مصری اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کے حکمراں خاندان کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں ، تمیم بن حمد بن خلیفہ کی برطرفی اور انکی جگہ انکے بھائی کو امیر قطر بنائے جانے کا امکان ہے۔ مصری جریدے کے مطابق تمیم بن حمد بن خلیفہ کی برطرفی اور انکی جگہ انکے بھائی کو امیر قطر بنائے جانے کا امکان ہے۔ جلد ہی اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے آئیگا۔
مصری جریدے نے مذکورہ رپورٹ قطری اپوزیشن کے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ مصری جریدے نے اسپین اور اٹلی کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ قطر کے حکمراں خاندان میں بحران کا سلسلہ جاری ہے۔ قطری معیشت مسلسل انحطاط کا شکار ہے۔ دوحہ کے الوجبہ محل سے اطلاعات ہیں کہ تمیم بن حمد کی جگہ محمد بن حمد بن خلیفہ کو امیر قطر بنادیا جائیگا۔