سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،بن علی یلدرم

20  جون‬‮  2018

ازمیر(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت اب سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سامراجی قوتیں مشرقِ وسطی کی سرحدوں کو تبدیل کرنے کے درپیہیں، ترکی شام اورعراق میں موجود تمام دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی کسی بھی صورت اب سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت اپنی تاریخ کے لحاظ سے طاقتور قوت کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے۔وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ شام کے علاقے منبیج کے بعد کوبانی ، قامشلی اور حسیکہ کے علاقوں کو بھی دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کردیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ازمیر میں کاروباری افراد کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں مشرقِ وسطی کی سرحدوں کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کسی بھی صورت اب سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت اپنی تاریخ کے لحاظ سے طاقتور قوت کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں ایک سو سال بعد پھر وہی کھیل کھیلنا چاہتی ہیں جو آج سے ایک سو سال قبل کھیل چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے ایک طاقتور ملک ہونے کے ناتے شاخ زیتون فوجی آپریشن کرتے ہوئے ان سامراجی قوتوں کے اس کھیل کو بگاڑ کے رکھ دیا ہے اور شام کی سرحدوں کے ساتھ 4 ہزار کلو میٹر رقبے کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے پہلے اپنی حدود کے اندر دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے اور اب ان علاقوں سے ان دہشت گردوں کو مکمل صفایا کیا ہے جہاں یہ پناہ لیے ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…