اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جیسا کروگے ویسابھروگے،ٹرمپ کی جسٹس ٹروڈو پر تنقید کے بعد کینیڈاشدید مشتعل، امریکہ سے ٹکر لے لی،دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان کردیاگیا

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ اور کینیڈا تیزی سے ایک دوسرے کے خلاف سفارتی اور تجارتی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں اور وائٹ ہاؤس کے ایک اعلی مشیر نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر شدید تنقید کی ہے۔ادھرکینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے وائٹ ہاس کے اعلی مشیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا بھی امریکی برآمدات پر اسی مقدار میں محصولات عائد کرے گا

جتنی امریکہ کینیڈا کی برآمدات پر لگائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کینیڈا بات چیت کے دروازے کھلے رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ کینیڈا کسی شخصیت پر براہ راست حملے کے ذریعے سفارتکاری میں یقین نہیں رکھتا اور خاص طور پر کنیڈا ایسے رہنماں پر شخصی حملے کرنے سے اجتناب کرتا ہے جو اس کے دوست ہوں۔ وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کوڈلو نے کہا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو پر تجارتی پالیسی کے حوالے سے بیان بدلتے ہوئے صدر ٹرمپ کو دھوکہ دیا جس سے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان سے صدر ٹرمپ کی ملاقات سے پہلے انہیں کمزور دکھائی دینے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ شمالی امریکہ کا آزاد تجارت کا معاہدہ اب بھی طے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سلسلے میں فہم و فراست کا مظاہرہ کیا جائے گا۔  امریکہ اور کینیڈا تیزی سے ایک دوسرے کے خلاف سفارتی اور تجارتی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں اور وائٹ ہاؤس کے ایک اعلی مشیر نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر شدید تنقید کی ہے۔ادھرکینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے وائٹ ہاس کے اعلی مشیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا بھی امریکی برآمدات پر اسی مقدار میں محصولات عائد کرے گا جتنی امریکہ کینیڈا کی برآمدات پر لگائے گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…