جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرنا دھوکہ ہے،امریکی ایلچی

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کرہ ارض پرایک حقیقت ہے اور یروشلم ہی اس کا دارالحکومت ہے۔ اسرائیل کے وجود سے انکاری اور القدس کو عبرانی ریاست کا صدر مقام تسلیم نہ کرنے والے دھوکے میں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق گرین بیلٹ نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار صائب عریقات کے ایک تازہ مضمون کی اشاعت کے بعد اس کے رد عمل میں کیا گیا۔امریکی مندوب نے فلسطینی عہدیدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔

عریقات کے بیانات اور دعوے جھوٹے ہیں اور ان کا لہجہ امن کے مواقع سے دور لے جانے کا سبب بن سکتا ہے۔ صائب عریقات نے اپنے ایک مضمون میں امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکیوں کو اسرائیل کا ترجمان قرار دیا تھا۔اس کے جواب میں گرین بیلٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عریقات ہم نے برسوں سے آپ کی باتیں سنی ہیں۔ آپ فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق کچھ کرسکے ہیں اور نہ ہی جامع امن کا کوئی سمجھوتہ کرپائے ہیں۔ان کا مزید کہا تھا کہ اسرائیل جلد ختم ہوجائے گا۔

 

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…