منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت پاکستان مخالفت میں ایک قدم اور آگے بڑھ گیا، پاکستانی وفد کواکیڈمک کانفرنس میں شرکت کی اجازت کیوں نہیں؟بھارتی وزارت خارجہ کی منطق سامنے آ گئی

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت پاکستان مخالفت میں ایک قدم اور آگے نکل گیا، پاکستانی وفد کو بھارتی یونیورسٹی میں اکیڈمک کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ دی گئی، پاکستان یا دیگر ممالک کی شرکت کا انحصاربھارت سے تعلقات پر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی یونیورسٹی میں ہونے والی اکیڈمک کانفرنس میں پاکستانی وفد کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ریاست ہریانہ میں واقع اشوکا یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے پاکستانی وفد کو روکے جانے کی رپورٹس پر کہا کہ پاکستان یا دیگر ممالک کی شرکت بھارت سے تعلقات پر انحصار کرتی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے وفد کی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں اس ملک کے ساتھ تعلقات اور ایجنسیوں کی رپورٹس کومد نظر رکھا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کے ساتھ تعلقات مثبت ہوتے ہیں تو تمام چیزیں آسانی اور بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتی ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے ایک کیمپ پر حملے میں 17 بھارتیوں فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔بھارت نے اس حملے کی ذمہ داری مبینہ طور پر پاکستان میں موجود دہشت گردوں پر عائد کی تھی، تاہم اسلام آباد نے ان الزامات کی سختی سے تردید کردی تھی۔اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر نہ آسکے اور پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے کے فنکاروں اور فلموں وغیرہ پر پابندی کی خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…