بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

بطور انسانی ڈھال استعمال ہونے والے بہادر کشمیری نے مشہور شو بگ باس میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی، جانتے ہیں یہ پیشکش کتنے لاکھ کی تھی؟

datetime 8  جون‬‮  2018 |

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں انسانی ڈھال بنائے جانے والے نوجوان فاروق ڈارمشہور بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی، پروڈیوسرز نے شرکت کے بدلے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کی آفر کی۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی ڈھال بنائے جانے والے نوجوان فاروق ڈار نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی۔

گزشتہ سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں قابض فوج نے پتھرا سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کو جیب کے بمپر سے باندھ دیا تھا۔فاروق ڈار کو بھارتی فوج نے انسانی ڈھال بناکر کئی علاقوں میں گھمایا تھا جب کہ قابض بھارتی فوج نے دعوی کیا تھا کہ گرفتار نوجوان پتھرا میں ملوث تھا ۔اب اسی کشمیری نوجوان کی جانب سے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے شوبگ باس کے سیزن 11 میں شرکت کی پیش کش ٹھکرانے کی خبر سامنے آئی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ بگ باس کے پروڈیوسرز نے شرکت کے بدلے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کی آفر کی لیکن انہوں نے کسی بھی صورت شو میں شرکت سے انکار کردیا۔ یاد رہے کہ سلمان خان کا مشہور رئیلٹی شو بگ باس کا 11 واں سیزن تھا جس میں کئی متنازع شخصیات نے شرکت کی تھی جس میں بھارتی ماڈل عرشی خان بھی شامل تھیں جنہوں نے شاہد خان آفریدی کے ساتھ تعلقات کا دعوی کیا تھا۔  مقبوضہ کشمیر میں انسانی ڈھال بنائے جانے والے نوجوان فاروق ڈارمشہور بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی، پروڈیوسرز نے شرکت کے بدلے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کی آفر کی۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی ڈھال بنائے جانے والے نوجوان فاروق ڈار نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی۔گزشتہ سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں قابض فوج نے پتھرا سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کو جیب کے بمپر سے باندھ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…