اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

لشکر طیبہ نے کاشی وشوناتھ مندر سمیت کئی اہم مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی،کئی اضلاع میں ہائی الرٹ جاری، بھارتیوں کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارانسی(آئی این پی)بھارت نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ نے بنارس کے کاشی وشوناتھ مندر سمیت یوپی کے دیگر کئی مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی، خفیہ ایجنسیاں اس خط کی حقیقت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہیں،اہم مقامات پر سیکورٹی فورسز کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے کہا ہے کہ تنظیم لشکر طیبہ نے بنارس کے کاشی وشوناتھ مندر سمیت

یوپی کے دیگر کئی مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے بعد وارانسی سمیت یوپی کے کئی اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ گزشتہ دنوں دھمکی آمیز خط گورداس پور کے ڈی آ ر ایم کو بھیجا گیا تھا اس کے بعد آئی بی نے یوپی کے ڈی جی پی کو خط تحریر کرکے ریاست میں ہائی الرٹ جاری کرنے کیلئے کہا ۔لشکر طیبہ جموں و کشمیر علاقے کے کمانڈر مولانا ابو شیخ کے نام سے ارسال شدہ خط میں تحریر تھا کہ کاشی وشوناتھ مندر، متھرا کے کرشن جنم استھان سمیت کئی اہم ریلوے اسٹیشنوں کو 6سے 8اور 10جون کو دھماکوں سے اڑا دیا جائیگا۔اس خط کے ملنے کے بعد آئی بی نے ڈی جی پی اور یوپی کی وزارت داخلہ کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب خفیہ ایجنسیاں اس خط کی حقیقت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہیں۔ریاست کے ڈی جی آنند کمار نے تمام مندروں اور ریلوے اسٹیشنوں پر گشتی سیکیورٹی فورس میں اضافہ کرتے ہوئے ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت دی ۔ تمام پولیس اسٹیشنوں کے اہلکاروں کو اہم مذہبی مقامات کی خصوصی نگرانی کا حکم جاری کرتے ہوئے خفیہ یونٹ کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…