جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

ایران اپنی حرکتوں کو تبدیل کر لے ورنہ۔۔۔۔امریکہ اب ایران کے ساتھ یہ خوفناک کام کرنے والا ہے، امریکہ کی ایران کو دھمکی

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آ ئی این پی)امریکہ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی حرکتوں کو تبدیل کر لے ورنہ معاشی گراوٹ کا سامنا کرے،امریکا ایرانی نظام پر غیر مسبوق نوعیت کا مالیاتی دباؤ ڈالنے کے لئے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں دہشت گردی اور مالی اسمگلنگ کے انسداد کی سکریٹری سیگال مینڈلکیر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی حکمت عملی میں یہ شامل ہے ہ “ہم ایرانی نظام پر غیر مسبوق نوعیت کا مالیاتی دبا ڈالیں گے”۔واشنگٹن میں ایک انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے

سیگال کا کہنا تھا کہ “امریکا اب ایران کو واضح آپشن دے گا … یا تو وہ دہشت گردی اور عدم استحکام کی سپورٹ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق اپنے تصرفات تبدیل کر لے اور یا پھر اقتصادی طور پر ڈھیر ہو جانے کے لیے تیار رہے”۔تقریبا ایک ماہ قبل ایرانی جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے بعد سے ہی واشنگٹن نے ایران پر پابندیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ امریکی حکومت کی جانب سے سامنے لائے جانے والے انکشافات کے مطابق عرب ممالک میں بعض کمپنیاں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے کالے دھن کو سفید بنا رہی تھیں اور اس رقم کو حزب اللہ ملیشیا تک پہنچانے میں آسانی کے لیے عراق میں ایک بینک کو استعمال کیا جا رہا تھا۔امریکی وزارت خزانہ کی سکریٹری نے اپنے خطاب میں باور کرایا کہ ایران لبنانی تنظم حزب اللہ کو سالانہ 70 کروڑ ڈالر کی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی شہری ہوابازی کی کمپنیوں مثلا ماہان وغیرہ کو ایرانی جنگجوں اور ہتھیاروں کے شام منتقل کرنے کے واسطے استعمال کیا جاتا ہے۔سیگال کے مطابق ایران بیرون ملک فرضی کمپنیاں قائم کرنے پر کام کر رہا ہے تا کہ اپنی مخلتف سرگرمیوں پر پردہ ڈال سکے۔ ان سرگرمیوں میں دہشت گردی اور عدم استحکام پھیلانے کی سپورٹ، میزائلوں کا ڈپو قائم کرنا اور ان میزائلوں پر جوہری ہتھیار نصب کرنا شامل ہے۔امریکی خاتون عہدے دار نے زور دے کر کہا کہ ایران ان تمام سرگرمیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنے مرکزی بینک سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مرکزی بینک ایرانی پاسداران انقلاب اور القدس فورس کی دہشت گرد کارروائیوں کو آسان بنا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…