منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا پناہ گزینوں کو حراست میں لینا بند کرے، اقوامِ متحدہ کا مطالبہ

datetime 6  جون‬‮  2018 |

جنیوا(این این آئی) اقوامِ متحدہ کی جانب سے امریکا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قوانین کی خلاف میکسکو کی سرحد پار کرنے والے مہاجرین کو قید اور پناہ گزین خاندانوں سے ان کے بچے جدا کرنا بند کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ترجمان روینہ شمدسانی نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ جنوری 2016 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے کے

بعد سے اکتوبر 2017 میں جاری کیے گئے خصوصی احکامات کے تحت امریکا کی جنوبی سرحد پار کرنے والے سیکڑوں پناہ گزین بچوں کو حراست میں لیا جاچکا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو فوری طور پر پناہ گزین خاندانوں کو جدا کرنے کے ان اقدامات کو روکنا چاہیے، غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونا اور رہنا، جو زیادہ سے زیادہ انتظامی امور کی خلاف ورزی ہے، اسے مجرمانہ سرگرمی کے طور پر دیکھنا ختم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں قانونی دستاویزات کے بغیر داخل ہونا مجرمانہ حرکت نہیں کہلانا چاہیے اور نہ ان لوگوں کو قید کیا جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا ان الزامات کے تحت حراست میں لیے گئے بچے بہت چھوٹے ہیں حتیٰ کے اس میں ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے۔غیر قانونی ہجرت کی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غربت، جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں، اور منشیات کا پھیلاؤ، وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد غیر قانونی طور پر امریکی سرحد پار کرنے یا پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…