جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(سی پی پی )اسرائیل سے ملحقہ سرحد پر جاری مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والی فلسطینی نرس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جن میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ وزارتِ صحت کیساتھ کام کرنے والی 21 سالہ رازان النجار خان یونس میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھیں۔فلسطینی نرس کی تدفین کے موقع پر ایمبولینسز اور میڈیکل

کے عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رازان النجار کے والد نے اپنے ہاتھ میں ان کی وہ مخصوص میڈیکل جیکٹ تھام رکھی تھی جو انہوں نے اس وقت پہنی ہوئی تھی جب اسرائیلی فورسز نے انہیں نشانہ بنایا۔تدفین میں شریک مشتعل فلسطینیوں نے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بھی بلند کئے اور جاں بحق نرس کے قتل کے بدلے کا مطالبہ کیا۔غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ رازان النجار کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد بھی اسرائیلی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ فلسطینیوں کا 30 مارچ سے 1948 سے ان کی سرزمین چھن جانے اور انہیں اپنی زمین سے بے دخل کیے جانے کے 70 سال مکمل ہونے پر اسرائیل کے ساتھ سرحد پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، جہاں وہ اپنی زمین کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اسی روز غزہ کی پٹی میں سرحدی باڑ پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی جاں بحق اور 1400 زخمی ہوگئے تھے جو 2014 کے بعد ایک روز میں پیش آنے والے بدترین واقعات میں سے ایک ہے۔یاد رہے کہ فلسطین میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے اور اس کے افتتاح کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور تشدد سے 58 افراد ہلاک اور 2400 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…