منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

امریکہ میں روزگار کے دولاکھ نئے مواقع،بیروزگاری 18 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

datetime 2  جون‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں مئی کے مہینے میں روزگار کے تقریباً سوا دو لاکھ نئے مواقع پیدا ہوئے جس سے ملک میں بے روزگار ی کی سطح 3 اعشاریہ 8 فی صد تک گر گئی ہے جو گزشتہ 18 برسوں کی کم ترین سطح ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق لیبر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہوئے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں کارکنوں کے فی گھنٹہ معاوضے میں 2 اعشاریہ 7 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تاہم تنخواہوں میں اضافے کی شرح بدستور کم رہی جو ایسے حالات میں ، جب بے روزگاری کی سطح بہت کم ہو، تنخواہوں میں بالعموم اضافہ نہیں ہوتا۔رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تقریباً 9 سال سے جاری اقتصادی پھیلاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم کاروباری ادارے اور آجر حالیہ عرصے میں عالمی تجارتی تنازعات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔جاب مارکیٹ سے امریکی بڑے پیمانے پر فیض یاب ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائی سکول گریجویٹس میں بے روزگاری کی سطح 3 اعشاریہ 9 فی ہے جو 17 سال کی کم ترین سطح ہے، جب کہ سیاہ فام امریکیوں میں بے روزگاری کا تناسب 5 اعشاریہ 9 ہے، جو کم تر سطح کا ایک اور ریکارڈ ہے۔اگرچہ بے روزگاری 18 سال کی کم ترین سطح پر ہے لیکن دوسری جانب زیادہ تر صنعتی اداروں نے تنخواہوں میں کمی کر دی ہے جس سے اکثر امریکیوں کو اپنے بلوں کی ادائیگی اور روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب افراط زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ملازمتوں سے متعلق ایک ویب سائٹ کے اکنامک ریسرچ شعبے کی سربراہ مارتھا گمبل کہتی ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ حالیہ مہینوں میں ملازمت پیشہ لوگوں کی تنخواہوں میں کمی آئی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ آجروں کو کم تنخواہیں دینے پر خوش نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ ان کے لیے تشویش کی بات ہے کیونکہ کوئی اور آجر زیادہ معاوضہ دکھا کر ان کے اچھے کارکن اچک سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…