ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

میڈیا شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پل کا کردار ادا کرے،شی جن پھنگ

datetime 2  جون‬‮  2018 |

بیجنگ(آئی این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو پروان چڑہانے اور عملی تعاون میں اضافے کے لیے ’’شنگھائی روح‘‘کو فروغ دے،شی نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی

ہیں۔بیجنگ میں منعقد ہونے والی ایس سی او کے پہلے سربراہی اجلاس کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ان خیالات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا میڈیا ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان عوامی رابطے ، تبادلوں اور تعاون کے لیے ایک اہم پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ دور میں جب کہ معلومات تیزی سے فروغ پارہی ہے میڈیامختلف ممالک کے عوام کے دلوں اور ذہنوں کو ملانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انھیں امید ہے کہ یہ سربراہی اجلاس تنظیم کو مستحکم بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ایس سی او کی ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اور  موجودہ دور میں جب کہ معلومات تیزی سے فروغ پارہی ہے۔علاقے کے لیے مشترکہ مستقبل والی زیادہ قریبی بنھی ہوئی برادری کی تعمیر اور بنی نوع انسان کی مشترکہ مستقبل والی برادری کی تعمیر کے فروغ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ ہاتھ بٹانے پر آمادہ ہے۔اس سربراہی اجلاس میں ایس سی او ممالک کے ایک سو دس سے زیادہ میڈیا اداروں کے نمائندوں اور حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…