ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی ٹوئٹر نے قطر کے الجزیرہ کو میڈیا کے محاذ پر شکست فاش دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چار عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کو ایک سال پورا ہونے پر ٹوئٹر پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں اماراتی وزیر نے قطر کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے لکھا کہ جب آپ اپنے وطن کے دفاع کی بات کرتے ہیں تو آپ کی آواز زیادہ طاقت
ور ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر کی پالیسی، دانش مندی کے فقدانخفیہ سفارت کاری کے باعث دوحہ کے بحران سے نمٹنا آسان تھا۔انور قرقاش نے کہا کہ انہیں ایک مغربی صحافی نے بتایا کہ قطر نے اپنی تنہائی ختم کرنے کے لیے غیرملکی صحافیوں کو پیسوں کی ادائیگی کے ذریعے اپنے ملک میں دعوت دی۔ تاہم اس کے باوجود قطر کی تنہائی ختم نہ ہوسکی۔ قطری میڈیا اور بعض دوسرے ذرائع ابلاغ نے دوحہ میں جشن کی تقریبات کو زیادہ کوریج دے کر اس کی تنہائی ختم کرنے کی کوشش کی۔