جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

خدا نے حکم دیا ہے کہ چندہ اکٹھا کر کے چوتھا جیٹ جہاز خریدو، امریکی پادری کی اپنے پیروکاروں کو ہدایت پر ہنگامہ برپا ہوگیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی پادری نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ خدا نے حکم دیا ہے کہ چندہ اکٹھا کر کے چوتھا جیٹ جہاز خریدو، پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدیں اور پھر سفرکریں،پادریوں کو تیز رفتار ذرائع آمدو رفت استعمال کرنے چاہئیں تاکہ بائبل کی تعلیمات ہر کونے میں پہنچائی جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک پادری نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ انھیں ان کا چوتھا جیٹ جہاز خریدنے کے لیے چندہ دیں کیوں کہ انہیں ایسا کرنے کے لیے خدا وند کی جانب سے حکم دیا گیا ہے۔جیس ڈوپلانٹس نے بتایا کہ انھیں خدا نے کہا ہے کہ وہ پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدیں۔امریکی میں کسی پادری کا جہاز رکھنا غیرمعمولی نہیں ہے، لیکن اس چندے کی درخواست نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ٹوئٹر پر صارفین نے کہا ہے کہ انھیں اس پر یقین نہیں آ رہا اور وہ بائبل کی آیات کا حوالہ دے رہے ہیں جن میں حرص اور ‘جعلی پیغمبروں سے خبردار کیا گیا ہے۔کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ رقم غریبوں کی مدد کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں 68 سالہ ڈوپلانٹس یوں وضاحت کرتے ہیں: ‘آپ جانتے ہیں میرے پاس تین مختلف جیٹ جہاز رہے ہیں، میں نے انھیں استعمال کیا ہے اور انھیں یسوع مسیح کے لیے چلایا ہے۔’بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پادریوں کے پاس طیارے نہیں ہونے چاہییں۔ میرا خیال ہے کہ پادریوں کے پاس ہر ممکن وسیلہ ہونا چاہیے، ہر ممکنہ ذریعہ، تاکہ انجیل کو دنیا بھر تک پہنچایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ جو جیٹ انھوں نے 12 سال قبل خریدا تھا وہ ان کے لیے اب موزوں نہیں رہا کیوں کہ وہ بلا رکے پرواز نہیں کر سکتا اور انھیں ایندھن کے لیے بھاری رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…