اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ کو متوقع، سعودی ماہر فلکیات نے اس سال 29روزوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ اس سال روزے 29 ہوں گے جبکہ 15جون بروز جمعہ کو عید منائی جائے گی۔ ڈاکٹر خالد نے سعودی اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا جبکہ 28 رمضان المبارک
بروز بدھ کو رات 10بج کر 42 منٹ پر چاند پیدا ہوگا اور جمعرات 29 رمضان کو چاند دیر تک دیکھا جاسکے گا اس لئے سعودی عرب میں جمعہ کو عید الفطر منائی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان میں بھی امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ کیونکہ اس سال رمضان المبارک کا آغاز پاکستان میں بھی سعودی عرب کے ساتھ ہی ہوا ہے اور دونوں ممالک میں چاند ایک ہی دن نظر آیا تھا لہٰذا قوی امکان ہے کہ عید الفطر بھی ایک ہی دن ہو۔