بیجنگ(آئی این پی /شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایجادات میں کامیابیوں کے حصول کیلئے دوسرے ممالک کے مقابلے میں اہم دھار والی ٹیکنالوجیوں میں ٹھوس کوششیں اور اہم انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔صدر شی نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں یہ بیان چینی سائنس اکادمی کے ماہرین تعلیم کے 19ویں اجلاس اور چینی انجینئرنگ اکادمی کے ماہرین تعلیم کے 14ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر دیا ۔
انہوں نے کہا خوشحالی اور نشاط ثانیہ کیلئے جہدوجہد کرتے ہوئے چین کو چاہے کہ وہ خود کو سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور سائنس و ایجاد کیلئے اہم عالمی مرکز کی تعمیر کیلئے وقف کر دے ۔انہوں نے کہا ماہرین تعلیم اور سائنس دانوں کو چاہے کہ وہ اہم اور بنیادی ٹیکنالوجیوں پر گرفت حاصل کرنے پر جہاں ان کے پیش روں نے کامیابی حاصل نہیں کی ہے اپنے نقش بٹھانے کیلئے جرت اور آزادانہ ایجادات میں مکمل اعتماد ہونا چاہے انہوں نے کہا کہ ایسا کر کے چین خود اپنی ایجادات اور ترقی کی رہنمائی کر سکتا ہے ۔