پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فلسطینی قیدیوں کو ورلڈ کپ نہیں دیکھنے دوں گا، اسرائیلی وزیرکا اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل کے وزیر برائے عوامی تحفظ گیلاد اردان نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ فلسطینی قیدی جو کہ حماس کے رکن رہ چکے ہیں، انھیں اس سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے میچ نہ دیکھنے دئیے جائیں۔غیرملکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی ارادہ نہیں کہ جب تک اسرائیلی فوجی اور یرغمالی غزہ کی پٹی میں ہیں، میں حماس کے رکن قیدیوں کو ورلڈ کپ کے میچوں

کا لطف اٹھانے دوں۔وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اسرائیل پرزن سروس کو حماس کے رکن قیدیوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے کہا ہے۔موجودہ قوانین کے مطابق قیدیوں کو ٹی وی دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے تاہم گیلاد اردان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آئندہ ورلڈ کپ سے قبل قواعد میں کوئی تبدیلی لائی جا سکے۔یاد رہے کہ فٹبال کا عالمی کپ اس سال 14 جون سے 15 جولائی تک جاری رہے گا۔گیلاد اردان کا کہنا تھا کہ وہ قیدی جو دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں وہ ایک ایسے کھیل کے مقابلے سے مستفید نہیں ہو سکتے جو لوگوں کو قریب لاتا ہے۔فلسطینی پرزنرز کلب کے مطابق اس وقت اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 6500 قیدی موجود ہیں۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی اس ماہ کے آغاز کی کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس ماہ کے آغاز میں اسرائیل غزہ سرحد پر نئی باڑ کے خلاف جاری مظاہروں میں اسرائیلی فوج نے درجنوں عام شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…