جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متنازعہ فلم نہ ہٹانے پرمصر کی اعلیٰ عدالت نے یو ٹیوب پر پابندی عاید کردی

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے ویڈیو شئیرنگ کی ویب سائٹ یو ٹیوب کو ایک ماہ کے لیے بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔اس نے یوٹیوب کے خلاف یہ حکم پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پر مبنی ایک متنازع ویڈیو فلم کو نہ ہٹانے پر جاری کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی ایک ماتحت ا نتظامی عدالت نے کمیونیکشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی

کی وزارت کو 2013ء میں گوگل کی ملکیتی ویب گاہ یوٹیوب کو اس ویڈیو کو نہ ہٹانے پر بلاک کرنے کا حکم دیا تھا ۔لیکن ایک اور عدالت نے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا تھا اور وزارت نے کیس کے خلاف اپیل دائر کردی تھی ۔مصری وزارت نے تب یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس حکم پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو متاثر کیے بغیر عمل درآمد ناممکن ہے۔اس نے یہ بھی کہا تھا کہ مصر کو اس سے بھاری لاگت کے علاوہ ملازمتوں کا بھی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔مصر کی کمونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے فوری طور پر عدالت کے اس نئے حکم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔البتہ ہفتے کومصر میں گرینچ معیاری وقت کے مطابق 1255 جی ایم ٹی تک یوٹیوب کام کررہی تھی۔یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی متنازع فلم ’’ مسلمانوں کی معصومیت‘‘ صرف 13 منٹ دورانیے کی ہے۔یہ ویڈیو کیلی فورنیا میں شخصی فنڈنگ سے بنائی گئی تھی اور پہلی مرتبہ 2012ء میں انٹرنیٹ پر جاری کی گئی تھی۔اس کے خلاف مسلم دنیا میں سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔اس ویڈیو فلم پر امریکا کے خلاف دنیا بھر میں سخت احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔مصر میں اس فلم کے خلاف ایک وکیل محمد حامد سالم نے 2013ء میں کیس دائر کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالت نے اس فلم کو نشر کرنے والے تمام لنکس کو بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ حکم حتمی ہے اور اس کے خلاف مزید اپیل دائر نہیں کیا جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…