ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے مملکت کے جنوبی شہر اَبھا پر دہشت گردوں کے ایک بغیر پائیلٹ طیارے سے حملے کی سازش ناکام بنا دی ہے اور اس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف برسر پیکار عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ
بغیر پائیلٹ طیارہ اَبھا کے ہوائی اڈے کی جانب بڑھ رہا تھا ،اس کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔اَبھا کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی معمول کے مطابق آمد ورفت جاری ہے۔اس واقعے کے بعد عرب اتحاد نے یمن کے شمالی شہر صعدہ میں اس ڈرون کو اڑانے والے حوثی شیعہ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہے اور فضائی حملے میں ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔