ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

چین روس شراکت داری تاریخ کی بہترین سطح پر ہے،والادمیرپیوٹن

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

پیٹر سبرگ(آئی این پی/شِنہوا)روس کے صدر ولادمیرپلوٹن نے کہا ہے کہ چین اور روس کے درمیان رابطے کی جامع اہم شراکت داری تاریخ کی بہترین سطح پر ترقی کررہی ہے،اور اس کے امکان انتہائی اچھے ہیں۔گزشتہ روز یہاں متعدد اہم بین الاقوامی میڈیا کی طرف سے مشترکہ انٹرویو کے درمیان چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شِنہوا کے مدیر ے اعلیٰ ہی پھنگ کے ایک سوال کے جواب میں پیوٹن نے کہا کہ

روس چین تعلقات کی دوبارہ وضاحت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگرس کو بے حد سراہا اور کہا کہ اس میں طویل المعیاد بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کی مزید ترقی کے لیے زیادہ ساز گار حالات پیدا کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے حالیہ فیصلوں میں ہمارے تعلقات کو نہ صرف درمیانی مدت طویل مستقبل میں مستحکم بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا تیل وگیس وجوہری توانائی ،قابل تجدید توانائی ، مشینری ، مینوفکچر،خلائی ٹیکنالوجی ،جہاز سازی ،کیمیائی صنعت اور زراعت ایسے اہم شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک مستقبل قریب میں تعاون کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا توقع ہے کہ چینی کرنسی رین من بی(آر این بی) وسیع تر تنازل میں بین الاقوامی محفوظ کرنسی بن جائے گی۔ اور دونوں ممالک دوطرفہ تجارت میں ملکی کرنسیوں میں لین دین کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ روز شنہوا، اے پی،طاس سمیت اہم بین الاقوامی میڈیا نے سنٹ پیٹر س برگس انٹرنیشنل اقتصادی فورم کے موقع پر پیوٹن کا مشترکہ انٹرویو کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…