جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ریپ کے ملزم ھاروی وائن اسٹائن پر فرد جرم عائد کردی گئی

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکا میں حکام نے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر ریپ اور دو خواتین کی جانب سے متعدد جنسی حملوں کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ ہاروی وائن سٹائن کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان پر دو مختلف خواتین کی جانب سے ریپ اور غیر قانونی سیکس ۔

جنسی حملے اور نامناسب جنسی رویہ برتنے کا الزام لگایا گیا ہے۔پولیس کے اعلامیے میں ان دونوں خواتین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور ان کی بہادری کی داد دی گئی ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے سامنے آئی ہیں۔ خواتین کے نام سامنے نہیں آئے تاہم امریکی میڈیا نے کہا کہ بعض الزامات کا تعلق اداکارہ لوسیا ایونز سے ہے۔66 سالہ وائن سٹین پر جنسی حملے، ریپ اور ہراساں کیے جانے کے متعدد الزامات ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی کے ساتھ بھی بغیر رضامندی کے کوئی غلط نہیں کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ ان پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ان پر فردِ جرم مین ہیٹن گرینڈ جیوری کی تحقیقات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان پر مزید الزامات عائد کیے جائیں گے یا نہیں۔ یہ معلوم ہے کہ نیویارک پولیس ان کے خلاف اداکارہ پاز دے لا ہیورتا کے ریپ کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔اسی ماہ نیٹ فلکس کی پروڈیوسر الیگزینڈرا کینوسا نے نیویارک کی ایک عدالت میں دستاویزات جمع کروائی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ انھیں وائن سٹائن نے ریپ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…