جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی اتحادی طیاروں نے ایرانی انقلابی گارڈز پر حملہ کردیا، شدید بمباری ،چین اور جرمنی نے ایران سے جوہری معاہدے کے حق میں دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مرکزی حصے میں شامی فوج کی دو پوسٹوں پر بمباری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے مطابق یہ حملے شام کے وسطی شہر حمص کے شمال مغرب میں واقع توانائی کی تنصیبات کے قریب شامی فوج کی دو پوزیشنوں پر کیے گئے۔ شامی حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ پوسٹیں ایرانی انقلابی گارڈز اور ان کے اتحادیوں کی تھیں۔ ملٹری ذرائع نے بتایاکہ عراق

اور شامی صحرا کے درمیان واقع کئی فوجی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔دریں اثناء جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کے معاملے پر امریکا اور جرمنی کا نقطہ نظر ایک دوسرے سے متضاد ہے اور اس پر اتفاق کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہائیکو ماس نے تاہم امریکی وزیر خارجہ کی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے علاوہ اس معاہدے میں شریک دیگر یورپی ممالک یعنی جرمنی، فرانس، برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا جائے۔ امریکا نے ایرانی جوہری معاہدے سے خود کو الگ کرتے ہوئے تہران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جرمنی اور یورپی یونین اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔علاوہ ازیں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی موجودہ ایرانی جوہری معاہدے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میرکل دو روزہ دورے پر چین میں ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ سے ملاقات کے بعد میرکل نے یہ بیان ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دیا۔ امریکا 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے رواں ماہ کے آغاز میں الگ ہو گیا تھا۔ 2005ء میں پہلی مرتبہ چانسلر بننے کے بعد سے میرکل کا چین کا یہ گیارہواں دورہ ہے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور چین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بات کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…