ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

ایک سال تک عورت جس کتے کو پالتی رہی وہ کتا نہیں بلکہ کیا نکلا؟ انتہائی دلچسپ انکشاف

datetime 24  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک چینی خاتون اپنے لیے پالتو کتا خریدنے گئی لیکن وہ کتا نہیں بلکہ لومڑ کا بچہ نکلا۔ ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی خاتون نے ایک سال پہلے سفید رنگ کا جو چھوٹا سا کتا خریدا تھا وہ دراصل سفید لومڑ کا بچہ تھا۔ خاتون جس کا نام وانگ ہے نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک جاپانی نسل کا کتے کا بچہ چین کے صوبہ شنسی میں جن ژونگ کی ایک دکان سے خریدا تھا جہاں پالتو جانور فروخت کیے جاتے تھے، تین ماہ بعد اسے احساس ہوا کہ

اس کا پیارا کتا شاید مکمل طور پر ٹھیک نہیں تھا کیونکہ اس نے کتوں والی غذا کھانا چھوڑ دی تھی اور اس کی ایک نہایت غیر معمولی لمبی و ملائم دم بھی نکل آئی تھی۔ چینی خاتون نے پھر بھی اس بات پر زیادہ دھیان نہ دیا اور اسے بدستور گوشت اور پھل کھلاتی رہی۔ کچھ عرصہ یہ سب چلتا رہا لیکن پھر اچانک ہی کچھ عجیب تبدیلیاں رونما ہونے لگیں، چینی خاتون وانگ نے بتایا کہ تین ماہ کی عمر میں اس کتے کی کھال موٹی ہو گئی۔ اس کا چہرہ نوکدار اور دم ایک عام کتے کی نسبت طویل ہو گئی۔ باہر لے کر جانے پر دوسرے لوگوں کے کتے اس کے کتے سے خوف کھانے لگے، ایک بار اس چینی خاتون وانگ کو یہ احساس بھی ہوا کہ اس کا کتا کبھی بھونکا نہیں تھا، اسے یہ بات عجیب لگتی تھی کہ اس کا کتا بھونکتا ہی نہیں، پھر پارک میں آنے والے افراد نے اسے کہا کہ اس کا کتا، کتا کم اور لومڑ زیادہ نظر آتا ہے۔ اس بات پر اس چینی خاتون وانگ نے کسی تجربہ کار شخص سے رابطہ کرنے کا سوچا۔ وہ اسے ایک چڑیا گھر لے گئی جہاں جانوروں کے وبائی امراض کا علاج کرنے والے ماہر سن لیشن نے اسے بتایا کہ یہ درحقیقت مقامی سفید لومڑ ہی ہے۔ جیسے ہی وانگ کو معلوم ہوا کہ یہ لومڑ ہے تو اس نے اسے اسی چڑیا گھر کے حوالے کر دیا، چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس چینی خاتون کو اپنے لومڑ سے ملنے کے لیے کسی بھی وقت آنے کی دعوت دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…