لندن(این این آئی)جاپان کو طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز مل گیا، سنگا پوراور جرمنی دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ کے مطابق متحدہ عرب امارات 23ویں جبکہ پاکستان 98 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹ کا اعلان کردیا گیا ہے اور جاپان نے اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ سنگاپوراور جرمنی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔اس فہرست کے مطابق جاپانی
ویزا رکھنے والے افراد 189ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔دوسرے نمبر پر جرمنی اور سنگا پورہیں جن کے شہری 188ممالک میں بغیر ویزہ لئے جاسکتے ہیں۔تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا، فن لینڈ، اٹلی، فرانس، سوئیڈن اورا سپین ہیں، چوتھے نمبر پر ویزہ فری سفر کی سہولت کے ساتھ برطانیہ اور امریکا میں ٹائی ہو گیا ہے۔امارات بھی ویزا رینکنگ میں تیزی سے اوپر بڑھ رہا ہے اور اس رینکنگ میں امارات کا نمبر23واں ہے۔