منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھنے والا بھارتی فوج کا میجر 19سالہ لڑکی سمیت ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض حالت میں گرفتار، افسوسناک انکشافات

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

سری نگر(این این آئی) کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر ڈھال بنانے والا بھارتی فوج کے میجر نتن گوگی کوہوٹل کے کمرے سے لڑکی سمیت گرفتارکرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری نگر میں کشمیری نوجوان کو اپنی گاڑی سے باندھ کر گھمانے والے میجر گوگی کو نوجوان لڑکی کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میجر نتن گوگی کی پوسٹنگ بڈگام کے علاقے میں تھی جہاں وہ گرینڈ ممتا ہوٹل میں

19 سالہ لڑکی کو لیکر آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ہوٹل کا گھیراؤکرکے نعرے بازی کی۔ ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایس ایس پی سری نگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میجر کو لڑکی سمیت حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ میجر نتن گوگی راشٹریہ ریفل کی 53 بٹالین سے تعلق رکھتا ہے اور گزشتہ برس اپریل میں کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…