منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئی امریکی حکمت عملی اورپابندیاں ایران کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،اماراتی وزیرخارجہ

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ ان کا ملک امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ایران کے خلاف نئی اقتصادی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے۔ امریکا کی ایران کے خلاف ٹھوس حکمت عملی ایران کو اپنی پالیسیاں بدلنے پر مجبور کرے گی۔ امریکی پابندیاں کئی سال سے خطے میں جاری ایرانی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

جرمن ریڈیو کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر انور قرقاش نے زور دیا کہ اتحادی ممالک ایران کو راہ راست پر لانے، اس کی توسیع پسندی کی روک تھام اور خطے میں اس کے انتشاری پروگرام کے خاتمے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پید کرنا ہو گا۔بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ جب تک خطہ ایرانی سرگرمیوں سے متاثر ہے۔ ایران کی طرف سے عرب ممالک کی داخلی پالیسیوں اور خود مختاری کا احترام نہیں کیا جاتا اس وقت تک تہران کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری سمجھوتے کے بعد ایران کی عرب ممالک میں مداخلت غیر معمولی حد تک بڑھ گئی تھی۔ اب ایران کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس کی خطے میں پالیسیوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ خطے کو امن واستحکام کے ساتھ ایرانی مداخلت سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران عرب خطے میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے جس کے باعث تہران خود بند گلی میں جا چکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نئی حکمت عملی کا تقاضا ہے کہ ایران اپنا قبلہ درست کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…