فلسطینی مظاہرین کو دہشتگرد کہنا توہین ہے، روس کے اعلان نے مسلمانوں کے دل جیت لئے

17  مئی‬‮  2018

ماسکو،رام اللہ(سی پی پی)روسی وزیر خارجہ نے سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ 14 مئی کواسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے درجنوں پر امن فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا انتہائی نامناسب ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ پر امن افراد کے ساتھ ہلاک ہونے والے کم سن اور شیر خوار بچے دہشت گرد تھے۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ روسی حکومت کو غزہ اسرائیلی سرحد پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔دریں اثناء فلسطین کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ریپبلک میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کے لئے واپس بلا رہا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزکورہ چاروں ممالک کے سفیروں نے گزشتہ اتوار کو بیت المقدسمیں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے حوالے سے ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی تھی۔ ادھر اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس تقریب میں شرکت کے لئے 86 ممالک کے اسرائیل میں تعینات سفارتی مندوبین کو دعوت دی گئی تھی، جن میں سے 33 ممالک کے سفیروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…