اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے دوران ہونےوالے مظاہروں میں اسرائیلی فوج کے طاقت کے اندھا دھند استعمال سے ہرعمر کے شہری شہید ہوئے ان میں کئی کم سن بچے بھی شامل ہیں۔دو روز قبل اسرائیلی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والوں میں ایک آٹھ ماہ کی شیر خوار لیلیٰ الغندور بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیلیٰ کی ماں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے مظاہرین کے سروں پر زہریلی آنسوگیس
کی بارش برسا دی ۔ متاثرین میں اس کی بچی بھی شامل تھی جو بعدا ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔لیلیٰ کی ماں مریم الغندور نے کہا کہ لیلیٰ ان کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ آنکھوں سے جاری آنسو پونچھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن نے ان سے ان کی زندگی کی خوشی چھین لی۔مریم کا ایک بھائی جس کی عمر تیرہ سال اور دادی بھی زخمی ہوئی ہیں۔ زخمی لڑکے عمار کی عمر 13 سال بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی اس بربریت پر دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔