جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اور افغانستان مابین امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت ،چین نے دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کیلئے بڑی پیشکش کردی

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے پاکستان اور افغانستان مابین امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں امن کے لئے مناسب ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک مابین تعاون سے خطے میں امن و ترقی کے راستے کھلیں گے،چین پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے،چین فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے،چین کو فلسطین میں ہلاکتوں پر تشویش ہے،یروشلم کی تاریخی حیثیت کو

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،چینی فلسطین معاملے پر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین نے پاکستان اور افغانستان مابین امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔دونوں ممالک مابین اعتماد کی فضا قائم ہو نی چاہئے۔ افغانستان میں امن کے لئے مناسب ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک مابین تعاون سے خطے میں امن و ترقی کے راستے کھلیں گے۔افغانستان اور پاکستان دونوں چین کے بہترین پڑوسی ممالک ہیں اس لئے چین پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔چین نے پاکستان اور افغانستان کے ایکشن پلان کے اجلاس کے بارے میں کہا ہے کہ اتفاق رائے سے افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان اور خطے میں امن اور استحکام کیلئے ٹھوس ماحول کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران لوکھانگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دوست اور ہمسائے کے ناطے سے چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے اور سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔افغانستان اور پاکستان دونوں نے اسلام آباد میں افغانستان کے امن اور یکجہتی کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں اتفاق کیا تھا کہ ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے دہشتگردی کے خاتمے، امن ،

استحکام اور خوشحالی کے حصول اور دونوں ملکوں کے عوام کی ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے صحافیوں کی جانب سے فلسطین بارے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو فلسطینیوں کی ہلاکت پر گہری تشویش ہے۔چین اسرائیلی تشدد کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے معاملے کو سنجیدگی سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔یروشلم کی تاریخی حیثیت کو بحال کر نے کے لئے اقوام متحدہ اپنا کردار صحیح طور پر ادا کرے ۔چین فلسطین کے معاملہ پر عالمی برادری کے سارتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔تشدد کا راستہ اپنا کر مشرق وسطیٰ میں خون ریزی کی گئی اس کو روکنا ضروری ہے۔ چین اس مسئلے کے حل کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…