بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی رکن کانگریس ششی تھرور کی اہلیہ کی موت کا معمہ چار سال بعد حل ہوگیا ،موت کی اصل وجہ سامنے آگئی،قریب ترین شخص پر اعانت کا الزام عائد

datetime 14  مئی‬‮  2018 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی رکن کانگریس ششی تھرور کی اہلیہ کی موت کا معمہ چار سال بعد حل ہوگیا ،موت کی اصل وجہ سامنے آگئی،قریب ترین شخص پر اعانت کا الزام عائد،بھارت کے رکن کانگریس ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کا معمہ چار سال بعد حل ہوگیا۔پولیس نے سنندا پشکر کی موت کو خودکشی قرار دے دیا اور ان کے شوہر ششی تھرور پر اس کی اعانت کا الزام عائد کردیا ہے۔سنندہ پشکر 17 جنوری 2014 کو نئی دلی کے ہوٹل میں اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔ان کی موت کے بعد سے پولیس ان کے قتل

یا خودکشی کی تحقیق کر رہی تھی۔چار سال کی تحقیقات کے بعد پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی جس کے مطابق سنندا پشکر کی موت قتل نہیں خودکشی تھی اور خودکشی میں ان کے شوہر ششی تھرور نے معاونت کی۔پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ ادویات کا ضرورت سے زائد استعمال بتایا گیا۔بعدازاں بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں بتایا گیا کہ سنندا پشکر کو زہر دینے اور ان کے گلے پر پراسرار انجیکشن کے نشانات سے متعلق خبریں منظر عام پر آئیں۔ششی تھرور نے الزام کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…