بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

شمالی کوریا نے عالمی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصیبات ، اور امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کے ساتھ ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

datetime 13  مئی‬‮  2018 |

سیؤل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے عالمی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصیبات ، اور امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کے ساتھ ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آخر میں بین الااقوامی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ مذکورہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب 23 مئی کو شمالی کوریا اور امریکا کے مابین مذاکرات کا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی دعوت قبول کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ جوہری تنصیبات کو خود تباہ کردے گا۔اس حوالے سے ناقدین نے خبردار کیا کہ پیونچینگ نے تاحال جوہری ہتھیار کی تیاری معطل کرنے سے متعلق باقاعدہ اعلان نہیں کیا، ان ہتھیاروں میں امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔دوسری جانب واشنگٹن کو مکمل، قابل برداشت اور جوہری تنصیبات سے خالی شمالی کوریا کے حوالے سے تصدیق درکار ہے۔پیونچینگ نے شمالی کوریا میں 6 جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں وہ جوہری ٹیسٹ سائٹس بھی شامل ہیں جہاں گزشتہ برس ستمبر میں ایچ بم تیار کیا گیا۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے واضح کیا کہ سیؤل کو جوہری تنصیبات کی مزید کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ملک کو درکار جوہری طاقت مکمل ہو چکی ہے۔اس حوالے سے شمالی کوریا کے وزیرخارجہ نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جوہری تنصیبات کی ٹنلز کو تباہ کردیا جائے گا اور ادھر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری مبصرین کے اداروں اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو ختم کردیا جائے گا اور وہاں تعینات گارڈز بھی ہٹا لیے جائیں گے تاہم تنصیبات کے اطراف کی جگہ تک رسائی محدود کر دی جائے گی۔اس ضمن میں جوہری ماہرین کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا فیصلہ مثبت ہے لیکن اپنی وسعت کے اعتبار سے محدود ہے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…