اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس سعودی عرب میں شعبان 30دن کا ہوگا جبکہ رمضان المبارک 29 پر اختتام پذیر ہونے کی توقع ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلکی مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ منگل 29 شعبان کو
رمضان کا چاند دوپہر 2 بجکر 48منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ شام ہونے سے قبل وہ غروب ہوجائے گا ۔اس لئے منگل کو رمضان کا چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس طرح سعودی عرب سمیت قرب و جوار کے ممالک میں یکم رمضان المبارک جمعرات کو ہوگا اور امکان ہے کہ ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا۔