اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مفت خور ہو تو ایسا،یہ شخص پچھلے 3سالوں سے مختلف عورتوں کیساتھ ہوٹل جاتا ہے پھر کھانا کھانے کے بعد ایسا کام کرتا ہے کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائینگے

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جو کسی عورت کو  کھانا کھلانے کے بہانے ہوٹل لے جاتا ہے اور پھر اسے بل کے ساتھ ہوٹل میں چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاساڈینا، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا پاؤل پچھلے سال مارچ سے مسلسل خبروں میں آ رہا ہے۔ وہ ڈیٹنگ ایپلی کیشن سے نئی نئی عورتوں کو گھیر کران سے دوستی کرتا ہے، انہیں ہوٹل میں کھانا کھلانے لے جاتا ہے اور پھر بل کے

ساتھ ہوٹل میں چھوڑ کر نکل جاتا ہے۔پاؤل گزشتہ تین سالوں سے ایسا کر رہا ہے۔پاؤل کو اپنی حرکتوں کی وجہ سے میڈیا میں کافی کوریج ملی ہے ۔پاؤل کی تازہ ترین شکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کی اور پاؤل کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی۔اس عورت نے بتایا کہ بھرپور کھانا کھانے کے بعد پاؤل اس سے اپنی بیمار آنٹی کے بارے میں بات کرنے لگا۔پاؤل نے عورت سے کہا کہ اس کے فون کی چارجنگ ختم ہونے والی ہے، آنٹی کی ضروری کال آنے والی ہے، وہ کار سے چارجر لینے جا رہا ہے۔ اس بعد پاؤل چارجر لینے جو گیا پھر واپس نہیں پلٹا اور خاتون کو 130 ڈالر بل کی ادائیگی کرنی پڑی۔اس عورت نے بتایا کہ پاؤل کی اس حرکت کی وجہ سے اس کا وقار مجروح ہوا،پچھلے تین سالوں میں کم از کم پانچ خواتین پاؤل کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات بیان کر چکی ہیں۔ان سب کا ہی یہ کہنا ہے کہ پاؤل کھانا کھانے کے بعد کسی بہانے اٹھتا ہے اور پھر واپس نہیں آتا۔ پاؤل کے بہت سے شکار ایسے ہیں جو شرمندگی کی وجہ سے سامنے نہیں آتے ۔کیلیفورنیا کے ایک وکیل نے پاؤل کی شکار خواتین سے کہا ہے کہ وہ پاؤل کے خلاف پولیس میں درخواست دیں۔ پاؤل کا یہ برتاؤ جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ ریاست میں 950 ڈالر سے کم بل ادا کیے بغیر بھاگنے پر سزا 6 ماہ قید اور 1000 ڈالر جرمانہ ہے۔واضح رہے کہ پائول ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…