بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

چین اسرائیل اور ایران کے درمیان میں آ گیا، دونوں ممالک سے اہم مطالبہ کر دیا

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران پر سکون رہیں،اشتعال انگیزی سے گریز کریں،دونوں ممالک علاقے میں امن و استحکام قائم رکھیں،مہاتیر محمد اعلیٰ اور زیرک سیاستدان ہیں، چین اور ملائشیا مابین اہم شراکت داری استوار ہے،مہاتیر محمد کی قیادت میں ملائشیا ترقی کی منازل طے کرے گا، حالیہ برسوں میں چین اور فرانس مابین صحت مند اور مستحکم روابط استوار ہوئے ہیں،چین اور فرانس مابین تعلقات میں مزید مضبوطی لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے

ترجمان یان شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین نے اسرائیل اور ایران سے پر سکون رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔چین نے شام میں اسرائیلی بمباری کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک علاقے میں امن و استحکام قائم رکھیں۔ انہوں نے مہاتیر محمد کو مائشیاء کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد اعلیٰ اور زیرک سیاستدان ہیں۔ چین اور ملائشیا مابین اہم شراکت داری استوار ہے۔مہاتیر محمد کی قیادت میں ملائشیا ترقی کی منازل طے کرے گا۔ مہاتیر محمد کی قیادت میں چین اور ملائشیاء کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔چین ملائشیا مابین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ جاری رہے گی۔ یان شوان نے فرانس بارے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای فرانس کا دورہ کریں گے۔فرانس جی20کا اہم ترین رکن ہے۔حالیہ برسوں میں چین اور فرانس مابین صحت مند اور مستحکم روابط استوار ہوئے ہیں۔چین اور فرانس مابین تعلقات میں مزید مضبوطی لائی جائے گی۔چین اور فرانس مابین مختلف شعبوں میں عملی تعاون مسلسل مضبوط کیا جائے گا۔دونوں ممالک کی شراکت داری عالمی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ چین اور فرانس مابین بین الاقوامی معاملات میں مواصلاتی تعاون برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں فرانسیسی صدر نے چین کا دورہ کیا جس میں دونوں راہنماؤں نے اشتراکیت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ بھی کیا۔دورے کے دوران یورپی یونین اور چین مابین تعلقات کی بہتری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…