ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام میں لاپتہ امریکی صحافی سے متعلق اطلاع پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے شام میں 2012ء سے لاپتا امریکی صحافی آسٹن ٹائس کے بارے میں اطلاع دینے والے کسی بھی شخص کے لیے دس لاکھ ڈالرز کے انعام کا اعلان کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف بی آئی) کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس اعلان کے وقت کا کسی اور خاص واقعے سے کوئی تعلق نہیں

ہے۔36 سالہ ٹائس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شام میں لاپتا واحد امریکی صحافی ہیں ۔انھیں اگست 2012ء میں شامی دارالحکومت دمشق کے نواح سے اغوا کر لیا گیا تھا ۔وہ تب جنگ زدہ ملک میں میکلچی نیوز ، واشنگٹن پوسٹ ، سی بی ایس نیوز ، اے ایف پی اور دوسری خبررساں ایجنسیوں کے لیے فری لانس صحافی کے طور پر کام کررہے تھے۔ایف بی آئی نے اپنی ویب گاہ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ٹائس کے ٹھکانے تک براہ راست اور محفوظ طریقے سے پہنچنے،اس کی بازیابی اور واپسی کے لیے معلومات فراہم کرنے والے کو انعامی رقم دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…