اسلام آباد ( آن لائن ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے کاغذات کی تصدیق کیلئے نئی فرم کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔اس معاہدے کے مطابق متعلقہ فرم اسلام آباد میں جلد دفاتر قائم کرکے تصدیق کیلئے کاغذات وصول کرنا شروع کرے گی۔ انتہائی اہم ذرائع کے مطابق پاکستان میں قائم متحدہ عرب امارا ت کے سفارت خانے نے کاغذات کی تصدیق کیلئے پاکستانی فرم کے ساتھ معاہد ہ کرلیا ،
آن لائن کو موصول ہو نے والے دستاویزات کے مطابق تصدیق کیلئے جمع ہونے والے فی دستاویز متعلقہ فرم کیلئے 200روپے وصول کرنے کی مجاز ہوگی۔ اس سلسلے میں کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ بہت جلد ہماری کمپنی پاکستانیوں سے دستاویزات وصول کرنا شرو ع کردے گی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا اہم اقدام کیا ہے ، ہماری کمپنی تمام پاکستانیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے اور سفارتخانے کے ساتھ معاہدے کی روح سے کاغذات کی تصدیق کے عمل کو سادہ اور آسان بنائیں گے۔واضع رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران یواے ای سفارتخانے نے کریکٹر سرٹیفیکٹ اور دیگر کاغذات کی تصدیق کا عمل روک دیا تھا۔۔۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے کاغذات کی تصدیق کیلئے نئی فرم کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔اس معاہدے کے مطابق متعلقہ فرم اسلام آباد میں جلد دفاتر قائم کرکے تصدیق کیلئے کاغذات وصول کرنا شروع کرے گی۔ انتہائی اہم ذرائع کے مطابق پاکستان میں قائم متحدہ عرب امارا ت کے سفارت خانے نے کاغذات کی تصدیق کیلئے پاکستانی فرم کے ساتھ معاہد ہ کرلیا ، آن لائن کو موصول ہو نے والے دستاویزات کے مطابق تصدیق کیلئے جمع ہونے والے فی دستاویز متعلقہ فرم کیلئے 200روپے وصول کرنے کی مجاز ہوگی۔