منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہی شادی،برطانوی وزیراعظم،، ٹرمپ اور اوباما کو مدعونہیں کیا گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کو برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی ماڈل میگھن مارکلے کی شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکلے کی شادی میں زیادہ تر غیر سیاسی افراد کو مدعو کیا ہے ۔

جس کی سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ شہزادہ ہیری برطانوی تخت پر براجمان ہونے کے امیدواروں میں پانچویں نمبر پر ہیں اور مستقبل قریب میں عالمی سیاسی شخصیات سے ان کا واسطہ پڑنے کا امکان نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کی شادی کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے، برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما و دیگر عالمی رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔شاہی خاندان نے کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے مہمانوں کی باضابطہ فہرست بھی جاری نہیں کی ہے البتہ یہ اطلاعات ہیں کہ 19 مئی کو ونڈسر کیسل میں ہونے والی شادی کی تقریب میں تقریباً 1200 افراد شرکت کریں گے جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلقات رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…