منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت بند تحریک شروع۔۔پورا ملک جام، ٹرینیں بند متعدد ہلاک، سرکاری و غیر سرکاری املاک کو آگ لگا دی گئی

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور بہار میں سورنوں کاہندوستان بندکے دوران ہنگامہ اور فائرنگ میں درجنوں زخمی ہو گئے، کرفیو نافذ کر دیا گیا، سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2اپریل کو دلتوں کے ’’ہندوستان بند‘‘مظاہرے کے بعداب ریزرویشن کیخلاف سورنوں کا سوشل میڈیا کے ذریعے کئے گئے

ہندوستان بند کے اعلان کا اثر ملک بھر میں دکھائی دینے لگا۔ مدھیہ پردیش کے بھنڈ اور مرینا میں مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے کرفیو لگا دیا گیا۔ دوسری جانب بہار کے آرا میں مظاہرین نے ٹرین روک دی۔ گیا میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیاجس سے درجنوں زخمی ہوگئے۔ ملک بھر میں ہونیوالے مظاہرے کے پیش نظر مر کزی حکومت نے ریاستوں کو مستعد کردیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ بند کے دوران سخت حفاظتی بندوبست کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔واضح ہو کہ ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاج کے دوران ملک بھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ اور تشدد کے واقعات میں تقریباً10افراد ہلاک ہوگئے تھے۔بہار کے شہر آرا میں ہندوستان بند کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار اور متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظفر پور، پٹنہ سٹی، کیمور، اور چھپرا میں مظاہرین نے سڑکوں پررکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائرجلاکر ٹریفک جام کردیں۔ پرتشدد حالات کے پیش نظردفعہ 144نافذ کرکے علاقے میں سیکیورٹی فورس کثیر تعداد میں تعینات کردی گئی۔متھرا میں برج منڈل راجپوت کمیٹی کی جانب سے ریزرویشن کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔راجگیر سے نئی دہلی جانیوالی سرم جیوی ایکسپریس کو نالندہ میں اور پٹنہ بکسر پسنجر ٹرین کوآرا میں مظاہرین نے ریلوے

پٹریوں پر روک دیا۔ممبئی میں آج بند کا کوئی اثر نہیں رہا۔سورنوں کے ہندوستان بند کے دوران بہار میں ہنگامہ اور فساد برپا ہوگیا۔ بہار کے شہر بھوجپور میں مظاہرین نے این ایچ84آرا بکسر شاہراہ صبح سے ہی جام کردی۔وزیر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں واضح کیا گیا کہ اگر کسی بھی علاقے میں پرتشدد ہنگامہ ہوا تو اس کے ذمے دار براہ راست ڈی ایم اور ایس پی ہونگے۔

مدھیہ پردیش، اترپردیش اور راجستھان میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔یوپی کے 6اضلاع میں ہائی الرٹ ہے جبکہ غازی آباد اور الہ آباد میں دفعہ 144نافذ کردیا گیا۔ سہارنپور میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی اور فیروزآباد میں پرائمری سے درجہ 9تک کے اسکول بند کردیئے گئے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…