منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین پر پابندی عائد ،بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کرنیوالے تاجروں اورصارفین کے ہوش اُڑ گئے،ڈیڈ لائن دیدی گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جمعہ کو ریزیرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بے شک ڈیجیٹل کرنسی میں اقتصادی نظام کو بہتر اور تیز کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن

یہ صارفین کے مالیاتی تحفظ، مارکیٹ کی شفافیت اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے خدشات کو بھی بڑھاتے ہیں۔ بھارت کے ریزرو بینک کے نائب گورنر بی پی کانونگو نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیجیٹل کرنسی ایک حد سے زیادہ تجاوز کر جائے تو وہ اقتصادی مارکیٹ کیلئے خطرہ بھی ہو سکتی ہے۔بھارت کے سرکاری بینک نے کہا کہ ریزرو بینک نے کئی مرتبہ بِٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں میں تجارت کرنیوالے تاجروں اور صارفین کو ان کرنسیوں میں تجارت کرنے سے خبردار کیا ہے۔بینک کے مطابق انہی خدشات کے پیش نظر بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ادارے جن کا انتظام آر بی آئی کے پاس ہے وہ کسی بھی شخص اور کمپنی کیساتھ ڈیجیٹل کرنسی میں کاروبار نہیں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ان اداروں کو ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کو ختم کرنے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔آر بی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر تحقیق کی جائے گی اور اگر مستقبل میں کبھی ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کی اجازت دی گئی تو وہ پیپر کرنسی کی ساتھ جاری کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…